المؤمن
كلمة (المؤمن) في اللغة اسم فاعل من الفعل (آمَنَ) الذي بمعنى...
کسی کو خادم (کی منفعت) دینا جو اس کی ضروریات کو پوری کرے اوراس کے کاموں کا خیال رکھے۔
اِخدام: بیوی یا کسی دوسرے کو خادم؍خادمہ دینا، جو اس کی ضروریات پوری کرے اور اس کے امور کا خیال رکھے۔ خادمہ یا خادم دینا مرد پر عورت کے واجبی حقوق اور واجب نان ونفقہ میں سے ہے۔ یہ اس وقت ہوگا جبکہ بیوی خادم دیے جانے کی اہل ہو یعنی بیوی ایسی ہو کہ اس جیسی عورت کو خادم دیا جاتا ہے اور وہ بذات خود اپنے کام کاج نہ کرتی ہو۔
اِخدام: مصدر ہے ’أخْدَمْتُ فلاناً، أُخْدِمُهُ، إِخْداماً‘ سے ۔ یعنی میں نے اسے ایک خادم دیا جو اس کی ضروریات پوری کرتا ہے اور اس کے امور و مصالح کا خیال رکھتا ہے۔ دوسروں کی ضرورتوں کو پورا کرنا خدمت کہلاتا ہے اس کا حقیقی معنی ہے: کسی شے کو کسی دوسری شے کے گرد گھمانا۔