الباسط
كلمة (الباسط) في اللغة اسم فاعل من البسط، وهو النشر والمدّ، وهو...
کالا سُرخی مائل پتھر جسے پیس کرآنکھوں کے لیے سُرمہ بنایا جاتا ہے۔
’اِثمِدْ‘ سرمے کی ایک بہترین قسم ہے۔ اسے مرد و خواتین سب استعمال کرتے ہیں۔ یہ حجاز، مغرب (مراکش)، اصفہان (موجودہ ایران) اور بعض دیگر ممالک میں پایا جاتا ہے۔ یہ ایک بھر بھری جلدی سے ٹوٹ جانے والی دھات ہے، جب یہ خالص ہوتی ہے تو چمکدار چاندی کی طرح سفید رنگ والی ہوتی ہے، اور جب اسے انگلیوں کے درمیان مَلا جائے تو ایک تیز بو بکھیرتی ہے۔ اسے آنکھوں کی بینائی کو اچھا اور مضبوط کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح اس کا استعمال زیب و زینت اختیار کرنے وغیرہ کے لیے بھی ہوتا ہے۔
اثمد ایک پتھر ہے جسے پیس کر آنکھوں کے لیے بطورِ سُرمہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا رنگ کالا سُرخی مائل ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے: أَثْمَدَ عَيْنَهُ یعنی اس نے اپنی آنکھ میں اثمد کا سرمہ لگایا ہے۔ لفظِ ’اثمد‘در اصل’الثَّمْد‘ سے ماخوذ ہے، جس کا معنی’پانی کا کم ہونا‘ ہے۔