الرءوف
كلمةُ (الرَّؤُوف) في اللغة صيغةُ مبالغة من (الرأفةِ)، وهي أرَقُّ...
ہر وہ چیز جو عام طور پر روٹی کے ساتھ کھائی جاتی ہے، خواہ وہ سیال ہو یا جامد۔
’إِدَامُ‘: ہروہ چیز جو روٹی کو کھانے کے لائق بنائے اور جس سے کھانے والے کو لذت محسوس ہو۔ اس کی دو قسمیں ہیں۔ پہلی قسم: سیال سالن جیسے تیل اور سرکہ وغیرہ۔ دوسری قسم: ٹھوس سالن جیسے گوشت، پنیر، نمک، زیتون اور انڈہ وغیرہ۔ ’ادام‘ (سالن) کے مفہوم سے وہ تمام چیزیں خارج ہوگئیں جو عام طورپر روٹی کے ساتھ نہیں کھائی جاتی ہیں جیسے سیب وغیرہ، لھٰذا ان کو سالن نہیں کہا جائے گا۔
الإدامُ: وہ چیز جسے روٹی کے ساتھ کھایا جاتاہے جیسے ’سرکہ‘ اور’تیل‘ وغیرہ۔ جب روٹی کو سالن میں ملا لیا جائے تو کہتے ہیں: ”أَدَمَ الخُبْزَ، يَأْدِمُهُ، أَدْماً“ کہ اس نے روٹی کو سالن میں ملا لیا۔ ’الادم‘ اصل میں ’أَدْم‘ سے ہے، اس کا معنی ہے: ’جمع کرنا‘، ’ملانا‘ اور ’خلط ملط کرنا‘۔