السيد
كلمة (السيد) في اللغة صيغة مبالغة من السيادة أو السُّؤْدَد،...
کپڑے کے کناروں کو شرعی حدود سے آگے چھوڑ دینا اور اس سے نیچے لٹکانا۔
اسبال: اس سے مراد آدمی کا کپڑے کے کنارہ کو لمبا چھوڑ دینا ہے، اگر ازار یا چادر یا قمیص یا پاجامہ ہو تو اسے ٹخنے سے نیچے اور پگڑی وغیرہ ہو تو اسے پُشت تک لٹکتا چھوڑ دینا ہے۔ اسبال دو طرح کا ہوتا ہے: (۱) ممنوع اِسبال: وہ یہ ہے کہ آدمی اپنے کپڑے کا کنارہ ٹخنے کے نیچے لٹکتا چھوڑ دے، خواہ ایسا تکبر کے سبب کرے یا بغیر تکبر کے۔ مطلق اسبال سے یہی مراد ہوتا ہے۔ (۲) مطلوب اسبال: وہ یہ ہے کہ عورت ستر پوشی کی غرض سے احتیاطی طور پر اپنی چادر مزید ایک بالشت یا ایک ہاتھ لٹکا لے۔
اسبال کا لغوی معنی ہے اِرْخاء یعنی لٹکتا چھوڑ دینا۔ اس کا اصل معنی ہے کسی چیز کو اوپر سے نیچے کی طرف ڈھیلا چھوڑ دینا اور پھیلانا ہے۔