برتن (إِناءٌ)

برتن (إِناءٌ)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


کھانے پینے کا برتن۔

الشرح المختصر :


’اناء‘ اس مخصوص برتن کو کہتے ہیں جو کھانے پینے کے لیے استعمال ہوتا ہے اس کی تین اقسام کی جا سکتی ہیں۔ پہلی قسم: کھانے کے برتن یعنی وہ برتن جو کھانا پکانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جیسے دیگچہ اور ہانڈی۔ یا پھڑر وہ برتن جو کھانا پیش کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جیسے کٹورا۔ دوسری قسم :پینے کے برتن جیسے وہ برتن جو پینے میں استعمال ہوتے ہیں جیسے جگ۔ بڑا پیالہ اور گلاس وغیرہ۔ تیسری قسم : مائع چیزوں کو رکھنے کے برتن، جیسے مٹی کا گھڑا اور قُلّہ (مٹی کا بڑا گھڑا) وغیرہ۔

التعريف اللغوي المختصر :


اِناءٌ برتن کو کہتے ہیں اس کی جمع ’آنیۃ‘ اور’اوانی‘ آتی ہے۔ لفظِ ’اِناء ‘دراصل ’إنَى‘ سے ماخوذ ہے اس سے مراد پہنچنا اور ادراک کرنا ہے۔ اسی سے کہا جاتا ہے: ”يُقال: أَنَى الشَّيْءُ، أَنْياً وإِنِّي وأَنآءً،“ یعنی شے پہنچ گی اور مل گئی۔ اور برتن کو اناء اسی وجہ سے کہتے ہیں کہ یہ اس قابل ہوگیا ہے کہ اسے پکانے وغیرہ میں استعمال کیا جائے۔