بالوں کا اگنا (إِنْباتٌ)

بالوں کا اگنا (إِنْباتٌ)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


اگلی اور پچھلی شرمگاہ کے اطراف سخت بالوں کا اگنا۔

الشرح المختصر :


’انبات‘ کا معنی ہے کہ مرد کے آلہ تناسل یا عورت کی شرمگاہ کے ارد گرد سخت بال اگ آنا جنہیں استرے وغیرہ سے مونڈنا ضروری ہو۔ مگر جو چھوٹے چھوٹے اور نرم بال ہوتے ہیں ان کا اعتبار نہیں کیا جاتا کیون کہ ایسے بال غیر بالغ بچوں کو بھی ہوتے ہیں۔ اِنْبَات انسان کے مکلّف بننے کی حد کو پہنچنے کی علامتوں میں سے ایک علامت ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


اِنبات کا لغوی معنی ہے زمین سے ظاہر ہونا اور نکلنا۔ اسی سے کہا جاتا ہے: ”أَنْبَتَت الأَرْضُ“ یعنی زمین سے گھاس اور پودے وغیرہ نکلے۔ ”أَنْبَتَ الغُلامُ“ یعنی بچہ بالغ ہوگیا اور اس کے زیر ناف کے بال نکل آئے۔