البحث

عبارات مقترحة:

المقيت

كلمة (المُقيت) في اللغة اسم فاعل من الفعل (أقاتَ) ومضارعه...

الجواد

كلمة (الجواد) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فَعال) وهو الكريم...

الله

أسماء الله الحسنى وصفاته أصل الإيمان، وهي نوع من أنواع التوحيد...

بہرا پن
(الطَّرَشُ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

سماعت میں بوجھل پن اور ایسی کمزوری جو بہرے پن یعنی مکمل طور پر سماعت کے چلے جانےسے کمتر ہو۔

الشرح المختصر

طرش یعنی اونچا سنائی دینا۔ کبھی کبھی سماعت کی آفتوں پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ سماعت کی آفت کبھی کان کے تجویف، جو کان کے اندر ٹھہری ہوئی ہوا جس کی لہر سے آواز سنائی دیتی ہے، کی غیر موجودگی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ایسی پریشانی کو بہرا پن کہتے ہیں، اور کبھی اس آفت کا سبب کان کے سلامت ہونے کے باوجود کوئی ایسی وجہ ہوتی ہے جو انسان کی قوتِ سماعت کو باطل کردیتی ہے، اُسے وقر (کھٹکنا) کہا جاتا ہے، اور کبھی اس کی وجہ قوتِ سماعت کو کم کردینے والی کوئی اور شے ہوتی ہے۔ اسے 'طرش' کہا جاتا ہے۔ مثلا (دوری) کہ انسان دور سے نہ سن سکے اور قریب سے سن لے۔ بسااوقات آخر کی دونوں قسموں پر ’الصمم‘ (بہرے پن) کا اطلاق کیا جاتا ہے اور کبھی کبھار سماعت (سننے) کی مطلق پریشانی، خواہ کان کی خرابی کی وجہ سے لاحق ہو یا کسی دیگر سبب کے باعث، نیز چاہے سماعت پورے طور پر ختم ہو جائے یا کمزور ہو جائے، کے لیے طرش کا استعمال ہوتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

’طَرَش یعنی بہرا پن۔ ایک قول کی رو سے یہ بہرے پن سے کمتر ہوتا ہے اور سماعت میں بوجھل پن اور ایسی کمزوری پر اس کا اطلاق ہوتا ہے، جو بہرے پن تک نہیں پہنچتی (اُردو میں اسے اونچا سنائی دینا کہتے ہیں)۔