بَخِيلَۃ (علمِ میراث کا ایک مسئلہ) (بَخِيلَةٌ)

بَخِيلَۃ (علمِ میراث کا ایک مسئلہ) (بَخِيلَةٌ)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


میراث کے ایک مسئلہ کا نام جس ميں مسئلہ کی اصل چوبیس سے ستائیس میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

الشرح المختصر :


’بخیلۃ‘ كا تعلق علمِ ميراث ميں عول كے مسائل کے ساتھ ہے اور اسے یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کیوں کہ عول کے اعتبار سے یہ سب سے کم ترین اصل ہے۔ اسے ’مِنْبَرِیّہ‘ بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ علی رضی اللہ عنہ سے اس کے بارے میں اس وقت پوچھا گیا تھا جب وہ منبر پر تھے۔ یہ فرائض کے ان حصوں میں سے ہے جن میں ’عَوْل‘ واقع ہوتا ہے، عَول کا مطلب ہے (اصحاب الفرائض کے) حصوں میں زیادتی اور اصل مسئلہ میں کمی، یا یہ کہ اصحاب الفرائض کے حصوں کا اصل مسئلہ سے زائد ہو جانا۔

التعريف اللغوي المختصر :


بَخِيلَۃ: یہ ’بخیل‘ کی مؤنث ہے اور ’بخیل‘ اس شخص کو کہا جاتا ہے جو اپنا مال نہیں دیتا اور حق دار سے اسے روک کر رکھتا ہے۔ ’بُخل‘ کہتے ہیں دینے اور صدقہ کرنے سے رک جانا۔