تحالُف، ایک دوسرے سے قسم اٹھوانا، باہم معاہدہ کرنا، آپس میں حلف اٹھانے کا عمل۔ (تحالف)

تحالُف، ایک دوسرے سے قسم اٹھوانا، باہم معاہدہ کرنا، آپس میں حلف اٹھانے کا عمل۔ (تحالف)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


تحالُف: قاضی کی عدالت میں عقد کے فریقین میں سے ہر ایک کا دوسرے کے قول کی نفی اور اپنے قول کے اثبات کے لئے قسم اٹھانا۔(2)

الشرح المختصر :


’تحالف‘ کی مثال: جب عقد کے فریقین جیسے بائع و مشتری کا اختلاف ہوجائے اور کسی کے پاس بھی گواہی نہ ہو تو ان میں سے ہر ایک مدعی بھی ہوتا ہے اور مدعا علیہ بھی۔ اس صورت میں قاضی جھگڑے کا فیصلہ کرنے اور اسے نپٹانے کے لئے دونوں فریقین سے قسم اٹھوائے گا۔

التعريف اللغوي المختصر :


تحالُف: ہر شخص کا دوسرے سے قسم اٹھوانا۔ یہ لفظ دراصل 'حَلِف' یا 'حِلْف' سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے ’یمین اور قسم‘۔ ’تحالف‘ کا معنی باہم عقد یا معاہدہ کرنا بھی آتا ہے۔