الرءوف
كلمةُ (الرَّؤُوف) في اللغة صيغةُ مبالغة من (الرأفةِ)، وهي أرَقُّ...
میت کو اس کی قبر میں رکھ کر اس پر مٹی ڈالنا۔
دفن کرنا زندہ لوگوں پر میت کے حقوق میں سے ایک حق ہے، جس کے ذریعہ اللہ تعالی نے انسان کو عزت بخشی ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ میت کی لاش کو مٹی تلے ایک گڑھے میں بایں طور چھپا دینا کہ اس کا کھودنا اور درندوں کا اس تک پہنچنا ممکن نہ رہے اور نہ ہی اس میں سے میت کی بو نکلنے پائے تاکہ اس کا وقار محفوظ رہے اور اس کی وجہ سے زندہ لوگوں کو تکلیف نہ پہنچے۔ دفن کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ میت کو اس کے دائیں پہلو پر قبلہ رخ رکھا جائے اور رکھنے والا کہے: ”بِسْمِ اللهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسولِ اللهِ“، پھر کفن کی گرہیں کھول دی جائیں اور لحد کو اینٹوں سے بند کردیا جائے اور درزوں کو گارے اور سرکنڈوں وغیرہ سے بند کر دیاجائے تاکہ ان میں سے مٹی سرک کر میت پر نہ پڑے۔
دفن: ڈھانکنا اور چھپانا۔کہا جاتا ہے: ”دَفَنَ المَيِّتَ، يَدْفَنُهُ، دَفْناً“ اس نے میت کو دفن کردیا یعنی اسے مٹی سے چھپا دیا۔