الواحد
كلمة (الواحد) في اللغة لها معنيان، أحدهما: أول العدد، والثاني:...
ملاقات کے وقت مسکراہٹ کی کمی اور ناپسندیدگی کے اظہار کی وجہ سے چہرے کا منقبض (افسردہ) ہونا۔
’عبوست‘ ان برے اخلاق میں سے ہے جو لوگوں کے ساتھ حسنِ معاشرت کے سراسر منافی ہے۔ یہ ایک ایسی خو ہے جو کبر اور سخت مزاجی سے مل کر بنی ہے۔ کیوں کہ بشاشت و مسکراہٹ، خندہ روئی اور خوش مزاجی کی کمی دراصل لوگوں کی تحقیر و تذلیل کے مترادف ہے۔ اور لوگوں کو حقیر و ذلیل سمجھنے کا سبب خودپسندی اور کبر ہوتا ہے۔
العُبُوسُ: ’چہرہ بگاڑنا (ترش روئی کرنا)‘۔ جب کسی غم یا ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کے لیے کوئی اپنا چہرہ بگاڑے تو کہا جاتا ہے: ’عَبَسَ يَعْبِسُ عَبْساً وعُبُوساً‘۔ کہ اُس نے ناک بھوں چڑھایا۔ ’عُبُوس‘ کا حقیقی معنی ہے: ’ناپسندیدگی کا اظہار کرنا‘۔ اس کی ضد ہشاش بشاش ہونا (خوش مزاجی) ہے۔