البحث

عبارات مقترحة:

الحكم

كلمة (الحَكَم) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فَعَل) كـ (بَطَل) وهي من...

الأكرم

اسمُ (الأكرم) على وزن (أفعل)، مِن الكَرَم، وهو اسمٌ من أسماء الله...

القريب

كلمة (قريب) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فاعل) من القرب، وهو خلاف...

قرض کے مقابلے میں قرض کو ختم کرنا
(مُقاصَّةٌ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

قرض کے مقابلے میں قرض کو ختم کرنا۔

الشرح المختصر

مُقاصّہ یا تقاصّ: یہ قرض چکانے کی ایک ترکیب ہے، اور وہ یہ ہے کہ کسی قرض خواہ پر کسی قرض دار کا اسی طرح کا کوئی قرض ہو اور اُس قرض کے مقابلے میں اس قرض کو ساقط کر دیا جائے۔ مقاصّہ بھی قرض چکانے کی ایک ترکیب ہے، اس لیے کہ یہ کسی انسان کے اپنے قرض دار شخص پر موجود قرض کو اسی قرض کے مثل کسی دوسرے قرض سے ساقط کرنے سے عبارت ہے، چنانچہ یہ اسقاطِ عوض کہلاتا ہے۔ مقاصّہ کی دو قسمیں ہیں: 1- اختیاری مقاصہ: یہ وہ مقاصہ ہے جو دونوں قرض داروں کی مرضی سے انجام پاتا ہے۔ 2- جبری مقاصّہ: یہ وہ مقاصہ ہے جو دونوں قرض داروں کی درخواست سے طے پاتا ہے نہ ہی ان کی مرضی سے۔ مطلق مقاصّہ کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں قرضوں میں سے کم ترین مقدار پر فیصلہ کیا جائے گا، چنانچہ اگر اُن میں سے ایک کے دوسرے پر سو ریال قرض ہیں اور اس کے قرض دار پر مثلا سو پاؤنڈ قرض ہے اور دونوں مقاصہ کرنا چاہیں تو ریال کے بقدر پاؤنڈ کی قیمت کو بدلہ میں دیا جائے گا اور پاؤنڈ والے کا باقی ماندہ قرض اس کے قرض دار پر باقی ہی رہے گا۔

التعريف اللغوي المختصر

مُقاصّہ: کسی بھی وقت کسی شے کا تتبع کرنا۔ کہا جاتا ہے ’’قَصَصْتُ أَثَرَهُ ‘‘ کہ میں نے اس کے نقشِ پا کا تتبع کیا، یہ برابری کے لیے کسی چیز کو کاٹنے کے معنی میں بھی آتا ہے، اس کا اصل معنی قِصاص (بدلے) میں تناصف (ففٹی ففٹی کرنا) ہوتا ہے۔