المحسن
كلمة (المحسن) في اللغة اسم فاعل من الإحسان، وهو إما بمعنى إحسان...
ایسا رجسٹر جس میں برتن میں موجود اشیاء کی حالت و کیفیت جیسے تعداد، اصناف اور پیمائش وغیرہ لکھی ہوتی ہے۔
برنامج: ایسا رجسٹر جس میں برتن (کنٹینر) وغیرہ میں موجود فروخت شدہ کپڑے وغیرہ کی صفت لکھی ہوتی ہے۔ برنامج کے مطابق فروخت کرنا فروخت کی ایک ایسی شکل ہے جس میں خریدار سامان کے اوصاف کو نہیں دیکھتا باوجود یہ کہ وہ موجود ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ کسی برتن وغیرہ میں محفوظ ہوتا ہے۔ لھٰذا رجسٹر میں درج شدہ اس کے اوصاف کی معرفت ہی پر اکتفا کیا جاتا ہے۔ چنانچہ اس میں وصف کی معرفت کو دیکھنے کے قائم مقام کر دیا گیا ہے، اور اس عقد میں دونوں متعاقدین کو خیار رؤیت حال حاصل ہوتی ہے۔
برنامج: فارسی زبان کا لفظ ہے، یہ تختیاں یا اوراق کا مجموعہ ہیں جن میں حساب وکتاب، تاجروں کے سامان کی مقدار اور ان کے مالِ تجارت کی معلومات لکھی جاتی ہیں۔