البحث

عبارات مقترحة:

المقيت

كلمة (المُقيت) في اللغة اسم فاعل من الفعل (أقاتَ) ومضارعه...

القريب

كلمة (قريب) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فاعل) من القرب، وهو خلاف...

المعطي

كلمة (المعطي) في اللغة اسم فاعل من الإعطاء، الذي ينوّل غيره...

توحیدِ ربوبیت
(تَوْحِيدُ الرُّبْوبِيَّة)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

اس بات کا پختہ اعتقاد اور مکمل اقرار کہ اللہ تعالی ہر شے کا خالق و مالک ہے اور ہر معاملے کی تدبیر اور انتظام اسی کے ہاتھ میں ہے۔

الشرح المختصر

توحیدِ ربوبیت: اللہ تعالیٰ کے وجود پر ایمان لانا اور اس کے افعال میں اس کی یکتائی کا عقیدہ رکھنا اور یہ اعتراف و پختہ اقرار کرنا کہ اکیلا اللہ تعالیٰ ہی ہر شے کا رب اور مالک ہے اور ہر شے کا خالق و رازق ہے اور یہ کہ وہی زندگی و موت دینے والا ہے اور نفع و نقصان کا مالک بھی وہی ہے ۔ صرف وہی ہے جو پریشانی کے وقت دعا قبول کرتا ہے۔ سب کچھ اسی کا ہے اور اسی کے ہاتھ میں ہر قسم کی خیر وبھلائی ہے۔ ہر کام کی تدبیر اور نظم ونسق اسی کے ہاتھ میں ہے اور اس میں اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔