البحث

عبارات مقترحة:

القدير

كلمة (القدير) في اللغة صيغة مبالغة من القدرة، أو من التقدير،...

الرزاق

كلمة (الرزاق) في اللغة صيغة مبالغة من الرزق على وزن (فعّال)، تدل...

الحكيم

اسمُ (الحكيم) اسمٌ جليل من أسماء الله الحسنى، وكلمةُ (الحكيم) في...

توریہ ، توریہ کرنا، پوشیدہ رکھنا، چھپا لینا، کسی شے سے کنایہ کرنا۔
(التَّوْرِيَة)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

ایسا لفظ بولنا جس سے ایک قریبی معنی نکلتا ہو اور سننے والا یہی معنی سمجھے لیکن آپ کی مراد کوئی ایسا دوسرا معنی ہوجس کا اس لفظ میں احتمال پایا جائے۔

الشرح المختصر

’توریہ‘کا معنی یہ ہے کہ آپ ایک ظاہری لفظ بولیں جس کا ایک معین معنی ہو لیکن آپ کی مراد دور ک کوئی دیگر معنی ہو جس کا اس لفظ میں احتمال ہو تاہم یہ معنی ظاہری معنی کے بر خلاف ہو۔ ’توریہ‘کا شمار ان شرعی حلول میں ہوتا ہے جنہیں بوقت ضرورت یا شرعی مصلحت کے پیش نظر استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ تنگی اور تکلیف کے حالات سے بچا جا سکے جن کا انسان شکار ہوسکتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

’کسی شے سے کنایہ کرنا‘۔ جب میں صراحتاً بات کرنے کی بجائے کنایہ سے کام لوں تو کہا جاتا ہے’’وَرَّيْتُ بِكَلاَمِي‘‘۔ اس کی ضد ’صراحت‘ہے۔ ’توریہ‘کا حقیقی معنی ہے’چھپانا‘ اور ’مخفی رکھنا‘۔ کہا جاتا ہے’’ورَّيْتُ الخَبَرَ‘‘ یعنی ’میں نے خبر کو چھپایا اور اسے مخفی رکھا‘۔ اس کا متضاد’اظہار‘آتا ہے۔ ’تواری‘کا معنی ہے: ’چھپنا‘۔ ’توریہ‘کا معنی’تاخیر کرنا ‘بھی آتا ہے۔ ’وراء‘ ’پچھلی سمت‘ کو کہا جاتا ہے۔ ’توریہ‘کا معنی ’نکالنا‘بھی آتا ہے۔