خِذلان (توفیق الٰہی سے محرومی) (الْخُذْلَان)

خِذلان (توفیق الٰہی سے محرومی) (الْخُذْلَان)


العقيدة التربية والسلوك

المعنى الاصطلاحي :


اللہ تعالی کا بندہ کو اپنی اطاعت کی توفیق نہ دینا اور اس کی مدد چھوڑ دینا۔

الشرح المختصر :


’خِذْلاَن‘ کا معنی ہے: اللہ کا اپنے بندے کو توفیق نہ دینا اور نیکی کے کام میں اس کی اعانت نہ کرنا کہ وہ اوامر کی بجاآوری کرے اور گناہوں کو چھوڑ دے، یہ اس طرح کہ وہ اسے اس کے نفس کے ساتھ اکیلا چھوڑ دے اور عبادت کے کام میں اس کی مدد نہ کرے بایں طور کہ اس کے لیے عبادت گزاری کے اسباب کو آسان نہ کرے اور نہ ہی اس کے حسن کو اس کے دل پر منکشف کرے۔ اسی طرح معصیت کو چھوڑنے میں اس کی مدد نہ کرے بایں طور کہ اسے اس معیصت سے نہ ہٹائے اور نہ ہی معصیت کو اس سے دور کرے اور نہ اس پر اس کی قباحت اور اس کے اثرات کو واضح کرے۔ ’خِذْلاَن‘ کی یہ تفسیر کہ "اللہ بندے کو اس کام کی توفیق نہ دے جسے وہ پسند کرتا ہے، اور مخذول کو معصیت پر سزا دینا، یہ اللہ تعالی کے کمالِ عدل اور بندے کے اپنے افعال میں صاحب اختیار ہونے اور اسے مجبور نہ کئے جانے سے متعارض نہیں ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


الخِذلان: مدد اور اعانت چھوڑ دینا۔ اسی سے کہا جاتا ہے: ”خَذَلَهُ صَدِيقُهُ“ یعنی اس کے دوست نے اسے بے یار ومددگار چھوڑ دیا۔ خِذْلاَن کا حقیقی معنی ہے: کسی شے کو چھوڑ دینا۔ ’خِذْلاَن‘ کے یہ معانی بھی آتے ہیں: حوصلہ پست کرنا، کمزور کرنا۔