خواصِ قرآنِ کریم، قرآنِ کریم کے خواص وتاثیرات۔ (خَوَاصُّ الْقُرْآن)

خواصِ قرآنِ کریم، قرآنِ کریم کے خواص وتاثیرات۔ (خَوَاصُّ الْقُرْآن)


علوم القرآن

المعنى الاصطلاحي :


تحصیلِ نفع اور دفعِ ضرر کے سلسلے میں قرآنِ کریم یا اس کى بعض سورتوں اور آیتوں کى تاثیر۔

الشرح المختصر :


بعض فنونِ قرآنیہ قرآن کى عظمت وشرافت اور اس کى پاکیزگی سے متعلق ہیں، انہى میں سے فنِ خواصِ قرآن بھی ہے، اس فن میں قرآن کے ان خواص وعجائب پر بحث ہوتى ہے جو اسے تمام انسانی کلاموں سے ممتاز کرتے ہیں اور ان خواص سے وہ تمام آثارِ حمیدہ مراد ہیں جو کسى آیت یا سورت کے پڑھنے یا لکھنے پر مرتب ہوتے ہیں، خواصِ قرآن کو منافعِ قرآن اور اسرارِ قرآن بھی کہا جاتا ہے، یہ خواص دو طرح کے ہیں: 1- کسی ایک سورت جیسے سورہ بقرہ کے خواص وتاثیرات۔ 2- کسى ایک آیت کے خواص جیسے آیۃ الکرسی۔ ان خواص وتاثیرات میں سے چند یوں ہیں: 1- قرآن کو روحانی اور جسمانی بیماریوں جیسے جادو ٹونا وغیرہ کے بالمقابل بطور رقیہ اور علاج کے استعمال کرنا۔ 2- جو اس کى تلاوت کرتا ہے اس سے رنج وغم اور مشقت وپریشانی دور ہو جاتے ہیں۔ 3- انسانوں اور جنوں کے شر سے حفاظت۔ 4- جو اس کى تلاوت کرتا ہے اور اس کى آیتوں میں غور وفکر کرتا ہے اس سے اجرِ عظیم کا وعدہ کیا گیا ہے۔ 5- قرآنِ کریم ان لوگوں کے حق میں سفارش کرے گا جو اس کى معرفت رکھتے ہیں اور اس کے احکام پر عمل پیرا ہیں۔