الكبير
كلمة (كبير) في اللغة صفة مشبهة باسم الفاعل، وهي من الكِبَر الذي...
کسی شرعی سبب کی وجہ سے شرعی طور پر مقرر کردہ سزا کی تنفیذ کو روکنا اور اسے مجرم سے ساقط کردینا۔
حد ان سزاؤوں میں سے ہے جو مجرم کے جسم اور شہرت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ کسی حق کے بغیر کسی شخص کی حرمت کو پامال کرنا یا اسے تکلیف پہنچانا جائز نہیں ہے۔ اور ایسا حق صرف ایسی دلیل سے ثابت ہوتا ہے جس میں شک کی کوئی گنجائش نہ ہو۔ اگر اس میں کوئی شک یا احتمال پیدا ہوا تو یہ اس یقین سے مانع ہوگا جس پر احکام کی بنیاد ہوتی ہے؛ اور یہی وجہ ہے کہ شکوک وشبہات حدود کو ساقط کر دیتے ہیں۔ جن شبہات کی وجہ سے حد کو رفع کیا جاتا ہے ان میں سے کچھ یہ ہیں: عصمت دری کا دعوی، آدمی کا اس عورت کے ساتھ وطی کرنا جو رخصت ہو کر اس کے پاس آئی ہو لیکن بعد میں پتہ چلے کہ وہ اس کی بیوی نہیں ہے اور یہ دعوی کرنا کہ (مجرم کو گناہ کرنے پر) مجبور کیا گیا تھا وغیرہ۔ اقرار سے پلٹ جانے اور گواہی سے پلٹ جانے پر بھی حد کی سزائیں ساقط ہوجاتی ہیں۔