عیب پوشی (السِّتْر)

عیب پوشی (السِّتْر)


العقيدة التربية والسلوك أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


دوسرے کے عیب کو چھپانا اور اسے لوگوں سے ظاہر نہ کرنا۔

الشرح المختصر :


الستر: ’کسی حسی یا معنوی برائی کو ڈھانپنا اور مخفی رکھنا‘۔ اسی طرح یہ بھی ’ستر ‘ہے کہ انسان اگر مسلمان کے کسی عیب، یا گناہ یا برائی پر مطلع ہوجائے تو اسے چھپائے اگر وہ شخص برائی اور اذیت رسانی کے لیے نہیں جانا جاتا ہے، اور وہ بدعنوانی کے لیے مشہور نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس کی دعوت دینے والا ہے۔ چنانچہ وہ ایسے شخص کی عوام اور نہ ہی خواص کے سامنے عیب کشائی نہ کرے۔

التعريف اللغوي المختصر :


الستر: ’پوشیدہ رکھنا اور چھپانا‘۔ کہا جاتا ہے: ”سَتَرَ الشَّيْءَ، يَسْتُرُهُ، سَتْراً“ یعنی اس نے اس شے کو چھپایا، اس کی ضد ظاہر کرنا، نمایاں کرنا اور کھولنا ہے۔ ستر کا اصل معنی ڈھانکنے کے ہیں، ستر کتمان اور حجب (رکاوٹ) کے معنی میں بھی آتا ہے۔