البحث

عبارات مقترحة:

الحيي

كلمة (الحيي ّ) في اللغة صفة على وزن (فعيل) وهو من الاستحياء الذي...

الغفار

كلمة (غفّار) في اللغة صيغة مبالغة من الفعل (غَفَرَ يغْفِرُ)،...

البارئ

(البارئ): اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (البَرْءِ)، وهو...

شہادتین
(الشَّهَادَتَان)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

یہ کہنا: ”أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلاّ اللهُ، وأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ ورَسُولُهُ“ یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اس کے بندے اور رسول ہیں۔

الشرح المختصر

’شہادتین سے مراد انسان کا ”أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلاَّ اللهَ“ کہنا ہے۔ اس کا معنی ہے عبادت کو خالصتاً صرف اللہ کے لیے کرنا اور اس کے سوا ہر کسی سے عبادت کی نفی کرنا۔ کلمہ شہادت اپنے کہنے والے کے لیے اس وقت تک نفع بخش نہیں ہوتا جب تک اس میں دو امور نہ پائے جاتے ہوں۔ اول :”لا إله إلا الله“ کو پورے اعتقاد، علم، یقین، تصدیق، محبت، اخلاص اور انقیاد سے کہنا۔ دوم: اللہ کے علاوہ جن اشیاء کی عبادت کی جاتی ہے ان سب کا انکار کرنا۔ چنانچہ جس شخص نے یہ کلمۂ شہادت ادا کیا لیکن اللہ کے علاوہ پوجی جانے والی اشیاء کا انکار نہیں کیا اسے یہ کچھ فائدہ نہیں دیتا۔ اسی طرح شہادت سے مراد ”أَشْهَدُ أنّ مُحمَداً رَسولُ اللهِ“ کہنا بھی ہے۔ اس کا معنی ہے: آپﷺ کے حکم کی اطاعت کرنا، آپ نے جس بات کی خبر دی اس کی تصدیق کرنا اور جن باتوں سے منع کیا اور روکا ہے ان سے پرہیز کرنا اور یہ کہ بندہ صرف اسی طریقے سے اللہ کی عبادت کرے جو آپﷺ نے مشروع کیا ہے اور یہ یقین اور اعتقاد رکھے کہ محمد ﷺ تمام انسانوں کی طرف بھیجے گئے رسول ہیں اور یہ کہ وہ ایسے بندے ہیں جن کی عبادت جائز نہیں اور ایسے رسول ہیں جن کی تکذیب روا نہیں بلکہ ان کی اطاعت اور پیروی ہونی چاہئے۔ جو آپﷺ کی اطاعت کرے گا وہ جنت میں جائے گا اور جو آپﷺ کی نافرمانی کرے گا وہ دوزخ میں جائے گا۔

التعريف اللغوي المختصر

شہادتان: یہ ’شَهادَة‘ کی تثنیہ ہے۔ جس کا معنی ہے ”یقینی خبر“۔ شہادت کے یہ معانی بھی آتے ہیں:خبر دینا اور حاضرہونا۔ جب کوئی کسی بات کی خبر دے تو کہا جاتا ہے ”شَهِدَ بِكذا“، اسی طرح جب کوئی کسی جگہ موجود ہو تو کہا جاتا ہے ”شَهِدَ كذا“۔