الشكور
كلمة (شكور) في اللغة صيغة مبالغة من الشُّكر، وهو الثناء، ويأتي...
دل سے گناہ کے اثر کو زائل کرنے اور گناہ گار سے ملامت اور مذمت کو دور کرنے کے ساتھ گناہ کی معافی۔
’صفح‘ کا معنی ہے گناہ گار کے گناہ سے درگزر کرنا اور اسے معاف کر دینا اور دل سے گناہ کے اثر جیسے نفرت اور جذبۂ انتقام وغیرہ کو ختم کرکے اور قول جیسے ملامت اور عتاب کے ذریعہ، یا فعل جیسے مارنے وغیرہ کے ذریعہ اسے سزا دینے سے باز رہ کر اسے تکلیف پہنچانے سے اجتناب کرنا۔ ’صفح‘ کی دو قسمیں ہیں: پہلی قسم: صفحِ محمود: اس سے مراد خطاکار سے درگزر کرنا ہے بشرطیکہ اسے معاف کرنے میں کوئی مصلحت ہو، جیسے بھائیوں کی غلطیوں کو معاف کردینا اور ان غلطیوں پر ان کی سرزنش نہ کرنا۔ دوسری قسم: صفحِ مذموم: اس سے مراد بے جا درگزر کرنا ہے۔ چنانچہ جہاں سزا کی ضرورت ہے، وہاں معافی نہیں دی جائے گی۔ جیسے حد سے گزرنے والے ظالم لوگوں کو سزا دینا جن کے بارے میں صرف سزا ہی سود مند ہوتی ہے۔
الصَّفْحُ: معاف کرنا اور درگزر کرنا۔ ’صفح‘ کا معنی گناہ سے چشم پوشی کرنا اور سزا نہ دینا بھی آتا ہے۔ اس کا حقیقی معنی ہے: کسی چیز کی چوڑائی اور اس کا پہلو۔