البحث

عبارات مقترحة:

الجميل

كلمة (الجميل) في اللغة صفة على وزن (فعيل) من الجمال وهو الحُسن،...

القاهر

كلمة (القاهر) في اللغة اسم فاعل من القهر، ومعناه الإجبار،...

الله

أسماء الله الحسنى وصفاته أصل الإيمان، وهي نوع من أنواع التوحيد...

عبادت (بندگی)
(الْعِبَادَةُ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

عبادت ایک جامع لفظ ہے جو اللہ تعالیٰ کے تمام محبوب و پسندیدہ، ظاہری و باطنی اقوال و افعال کو شامل ہے۔

الشرح المختصر

’عبادت‘ کا لفظ ہر قسم کی طاعتوں کو شامل ہے۔ اس کے چار مراتب ہیں: دل کا قول؛ اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ کی دی گئی خبر کو دل سے سچا مانا جائے۔ زبان کا قول؛ اس سے مراد اللہ کی دی گئی خبر کے بارے میں زبان سے بتانا، اس کا ذکر کرنا اور اس کی طرف دعوت دینا ہے۔ دل کا عمل؛ جیسے اللہ سے محبت کرنا اور اس پر توکل کرنا۔ اعضا و جوارح کا عمل؛ جیسے نماز پڑھنا وغیرہ۔ عبادت کے دو ارکان ہیں: 1۔ کمالِ محبت۔ 2۔ کمالِ عاجزی و انکساری۔ عبادت کی دو قسمیں ہیں: پہلی قسم: عمومی کونی عبادت: یہ قہری عبادت ہے۔ یہ عبادت زمین و آسمانوں میں موجود سبھی مومن و کافر کو شامل ہے۔ چنانچہ سب کے سب اللہ کے بندے ہیں اور اس کے امرِ تکوینی کے تابع ہیں۔ اس قسم کی عبادت کا نہ تو کوئی ثواب ہوتا ہے او رنہ ہی اس عبادت کے کرنے والے کی کوئی تعریف ہوتی ہے۔ دوسری قسم: خصوصی شرعی عبادت: یہ اطاعت و فرماں برداری، عاجزی و انکساری اور اختیاری محبت کی عبادت ہے، اور اسی کے کرنے پر انسان مستحقِ ستائش ہوتا ہے اور یہ وہی کرتا ہے جسے اللہ کی طرف سے توفیق ملتی ہے۔ اس عبادت کے شرائط میں: اخلاص اور نبی ﷺ کی متابعت ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

عبادت: ’فرماں برداری‘ اور ’تقرب‘۔ اسی سے کہا جاتا ہے: ”عَبَدْتُ اللهَ، أَعْبُدُهُ، عِبادَةً“ میں نے اللہ کی عبادت کی یعنی اس کی اطاعت کی اور اس کا تقرب حاصل کیا۔ ’عبادت‘ کا حقیقی معنی ہے: ’انکساری‘ و ’نرم خوئی‘۔ ’عبادت‘ کا معنی ’فروتنی‘ و ’تابع داری‘ بھی آتا ہے۔