میدانِ عرفات (عَرفَاتُ)

میدانِ عرفات (عَرفَاتُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


ذی الحجہ کی نویں تاریخ کو حاجیوں کے وقوف کی جگہ۔

الشرح المختصر :


’عرفات‘ حدودِ حرم سے باہر مکہ کے قریب ایک جگہ کا نام ہے، اور اسی میں حاجی لوگ ذی الحجہ کی نویں تاریخ کی شام کو مناسکِ حج پورا کرنے کے لئے ٹھہرتے ہیں۔ یہ مکہ کے مشرقی جانب تقریباً 20 کلومیٹرکی مسافت پر واقع ہے ۔ اب ’عرفہ‘ کے حدودِ اربعہ کی وضاحت کے لیے اس کے ارد گرد علامات رکھ دی گئی ہیں۔ وہاں کچھ ایسی جگہیں بھی ہیں جو عرفات کی حدود میں شامل نہیں ہیں، جن میں حاجیوں کو مغالطہ ہو جاتاہے۔ وہ جگہیں یہ ہیں: 1. وادی عُرْنہ۔ 2. وادی نَمِرہ۔ 3. وہ مسجد جسے سابقہ لوگ مسجد ابراہیم سے موسوم کرتے تھے، اور فی الحال اسےمسجد نمرہ یا مسجد عرفہ کہا جاتاہے ۔ اس کے سامنے کا ایک بہت بڑا حصہ عرفہ میں شامل نہیں ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


عرفات: یہ اسم جمع ہے، مکہ میں ایک جگہ۔ یہ”حدود حرم“ سے باہر ایک کشادہ زمین ہے، جس کے اور مکہ کے مابین بارہ میل کی مسافت ہے۔ کہا جاتا ہے: ”عَرَّفَ القَوْمُ“ جب وہ لوگ عرفہ کے میدان میں وقوف کریں۔