البحث

عبارات مقترحة:

الباطن

هو اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (الباطنيَّةِ)؛ أي إنه...

العلي

كلمة العليّ في اللغة هي صفة مشبهة من العلوّ، والصفة المشبهة تدل...

المعطي

كلمة (المعطي) في اللغة اسم فاعل من الإعطاء، الذي ينوّل غيره...

دھوکہ، جعل سازی، ملاوٹ، کھوٹ، خیانت، غداری۔
(الْغِشُّ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

کسی شے کو اس کی حقیقت کے برخلاف ایسے ظاہر کرنا جیسے وہ فی الواقع نہ ہو۔ (2)

الشرح المختصر

غِشُّ:کا معنی یہ ہےکہ آدمی کسی شے کو اس کی حقیقی صورت کے برخلاف ظاہرکرے۔ اس کی تین حالتیں ہیں۔ پہلی حالت: کسی خوبی کے موجود ہونے کا وہم ڈالے حالانکہ وہ موجود نہ ہواور اس کی صورت یہ ہے کہ کسی ایسی شے کو عمدہ ظاہر کرے جو عمدہ نہ ہو۔ مثلا مصراۃ بکری کی بیع۔ مصراۃاس بکری کو کہتے ہیں جس کا مالک اس کے دودھ کو روک لیتا ہےاوریوں اسے کے تھن پھول جاتے ہیں اور دیکھنے والا یہ سمجھتا ہے کہ یہ بہت دودھ دینے والی ہے۔دوسری حالت:کسی عیب یا نقص کو چھپانا۔ مثلا کوئی ایسی چیز بیچے جس میں عیب ہو اور وہ خریدارکو اس عیب کی اطلاع نہ کرے۔تیسری حالت:کسی چیز کو دوسری میں ملانا۔ مثلا دودھ میں پانی ملانا یا پھرعمدہ گندم کو گھٹیا گندم کے ساتھ ملادینا۔ فقہاء نےغش(دھوکہ دہی)کے بارے میںایکقاعدہ بیان کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر وہ شے کہ اگر اسے کوئی بھی عقل مند شخص جان لے اوراس پر مطلع ہوجائے تو اسے اس قیمت پر نہ لےیا پھر مکمل طور پر اسے واپس کردے۔

التعريف اللغوي المختصر

(دل میں) چھپائی ہوئی بات کے برعکس ظاہر کرنا۔ کہا جاتا ہے’’غَشَّ يَغُشُّ غَشًّا‘ فَھُوَ غاشٌّ وَ غشّاشٌ‘‘ یعنی اس نے اس شخص کے سامنے (دل میں) مخفی بات کے برخلاف کا اظہار کیا۔ غِش کی ضد نُصْحْ (خیرخواہی) ہے۔ غش کا لفظ دراصل غَشش سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے گدلا پانی جو صاف نہ ہو۔