فرض (الْفَرْض)

فرض (الْفَرْض)


أصول الفقه الفقه

المعنى الاصطلاحي :


شارع نے جس کام کے کرنے کا لازمی (قطعی) حکم دیا ہو۔

الشرح المختصر :


فرض: وہ کام جس کے کرنے والے کو ثواب ملتا ہے اور اس کے ترک کرنے والے کو عذاب کی وعید دی گئی ہے، اس کی دو قسمیں ہیں: 1- فرضِ عَین: جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں میں سے ہر ایک فرد پر فرض کیا ہے۔ 2- فرضِ کِفایہ: جسے اللہ تعالیٰ نے جماعت پر فرض کیا ہے، اگر بقدر کفایت افراد اسے ادا کردیں تو باقی لوگوں سے گناہ ساقط ہو جاتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


فرض کا لغوی معنی ہے کاٹنا، یہ لازم کرنے کے معنیٰ میں بھی آتا ہے۔ کہا جاتا ہے: ”فرَضَ عَلَيْهِ الأَمْرَ“ یعنی اس نے فلاں کام کو اس پر واجب اور لازم کیا، اسی طرح یہ مقرر کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔