البحث

عبارات مقترحة:

الجميل

كلمة (الجميل) في اللغة صفة على وزن (فعيل) من الجمال وهو الحُسن،...

القهار

كلمة (القهّار) في اللغة صيغة مبالغة من القهر، ومعناه الإجبار،...

القاهر

كلمة (القاهر) في اللغة اسم فاعل من القهر، ومعناه الإجبار،...

قاضی، جَج
(القَاضِي)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

ہر وہ شخص جسے حاکم وقت لوگوں کے مقدمے (کیس) اور تنازعات کا فیصلہ کرنے اور انھیں اس (فیصلے) کا پابند کرانے کے لیے مقرر کرے۔

الشرح المختصر

’قاضی‘ سے مراد وہ شخص ہے جسے حاکمِ وقت یا بادشاہ یا ملک کا صدر لوگوں کے مقدمات و تنازعات کا فیصلہ کرنے اور انھیں شرعی فیصلے کا پابند کرانے اور مخالفت کرنے والوں کو سزاد دینے کی ذمہ داری سونپتا ہے۔ وہ (ذمہ داری) یا تو عمومی ہوتی ہے یا پھر کسی مخصوص وقت یا جگہ یا مخصوص واقعات کے ساتھ خاص ہوتی ہے۔ قاضی دو طرح کے ہوتا ہے: 1. وہ قاضی جسے عام مینڈیٹ حاصل ہے: وہ ان تمام امور و معاملات میں تصرف کرسکتا ہے جن کا تعلق قضا کے ساتھ ہے۔ 2. وہ قاضی جسے خصوصی مینڈیٹ حاصل ہے: جیسے وہ صرف قرض سے متعلق معاملات کا فیصلہ کرسکتا ہو۔ نکاح سے متعلق معاملات کا فیصلہ اس کے ذمہ نہ ہوں۔

التعريف اللغوي المختصر

قاضی: امور کا قطعی فیصلہ کرنے والا اور انھیں مستحکم ومضبوط کرنے والا۔ جب کوئی کسی معاملہ میں فیصلہ کرتا ہے تو کہتے ہیں: ”قَضَى، يَقْضِي، قَضاءً“ یعنی اس نے فیصلہ کیا۔ اس کا اطلاق اس ’حاکم‘ پر بھی ہوتا ہے جو لوگوں کے تنازعات میں ان کے درمیان فیصلہ کرتا ہے۔