العظيم
كلمة (عظيم) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وتعني اتصاف الشيء...
’قراءاتِ عشرہ‘ سے مراد وہ متواتر و مشہور قرأتیں ہیں جو تین اماموں کے اضافہ کے ساتھ ائمہ سبعہ کی طرف منسوب ہوں۔
دس قرأتوں سے مراد وہ قرأتیں ہیں جو تین قرّا کے اضافے کے ساتھ مشہور سات قرّا نے اختیار کیا ہے، جو کہ متواتر قرأتوں میں شمار ہوتی ہیں۔ سات مشہور قرّا یہ ہیں: عبداللہ بن عامر الشامی، ابن کثیر المکی، عاصم بن بہدلہ الکوفی، ابو عمرو بن العلاء البصری، حمزہ بن حبیب الکوفی، نافع المدنی اور علی بن حمزہ الکسائی الکوفی ہیں، اور ان پر تین متواتر قرأتوں کا اضافہ کیا گیا ہے جو امام الجزری کے ہاتھوں قراءات سبعہ میں ضم کر دی گئی ہیں اور یہ ابو جعفر المدنی، یعقوب الحضرمی اور خلَف بن ھشام کی قرأتیں ہیں۔ ”قراءات“ ”قراءۃ“ کی جمع ہے، اس سے ائمہ قرآن کے قاریوں میں سے کسی قارئ کا مذ ہب مراد ہے کہ قرآن کریم کے پڑھنے میں وہ دوسرے قارئ کی مخالفت کریں۔