لاحق (اللَّاحِق)

لاحق (اللَّاحِق)


الحديث أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


وه مقتدی جس نے جماعت کے ساتھ نماز کا پہلا حصہ پالیا ہو پھر اس سے ایک یا اس سے زیادہ رکعتیں چھوٹ گئی ہوں۔

الشرح المختصر :


لاحِق: اس سے مراد وہ مقتدی ہے جو امام کے ساتھ نماز کے آغاز میں شامل ہوا، پھر اس سے ایک یا اِس سے زیادہ رکعتیں چھوٹ گئیں، خواہ ایسا نماز کے بیچ میں ہو یا اس کے آخر میں، اور چاہے یہ رکعتیں کسی عذر جیسے غفلت، نیند یا دھکم پیل کی وجہ سے چھوٹیں یا بغیر کسی عذر کے چھوٹ جائیں، مثلاً وہ امام سے پہلے رکوع یا سجدہ میں چلا جائے۔

التعريف اللغوي المختصر :


لاحق: ’کسی شے کو پانے والا اور اس تک پہنچنے والا ‘۔ یہ دراصل ’لِحَاق‘ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے ’پانا‘ اور ’پہنچنا‘۔ اسی سے کہا جاتا ہے: ”لَحِقْتُ به“ یعنی میں نے اسے پالیا۔