الباطن
هو اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (الباطنيَّةِ)؛ أي إنه...
وہ رشتہ داری جو شادی کی وجہ سے وجود میں آتی ہے۔
المُصاهَرَةُ: شادی کے نتیجے میں دو خاندانوں کے درمیان وجود میں آنے والا ایک سماجی تعلق۔ مُصاہرت دو وجہ سے ثابت ہوتی ہے: 1- عقد صحیح (صحیح نکاح)۔ 2- شبہ کی وجہ سے وطی یا ایسے عقدِ فاسد کی وجہ سے وطی جس کی وجہ سے عقد کرنے والے پر حد نہیں لگتی، یا صحیح یا فاسد خریداری کے ذریعے ملکِ یمین کے سبب آقا کا مملوکہ سے وطی کرنا۔ مصاہرت سے حرام ہونے والے رشتوں کی دو قسمیں ہیں: 1- محرمات مؤبدہ (وہ عورتیں جن سے نکاح کرنا ہمیشہ کے لیے حرام ہے): یہ چار قسم کی عورتیں ہیں: (1) اصل کی بیوی یعنی باپ کی بیوی، جس قدر بھی اوپر چلے جائیں۔ (2) بیوی کی اصل یعنی بیوی کی ماں، جس قدر بھی اوپر چلے جائیں۔ (3) بیوی کے فروع یعنی بیوی کی بیٹیاں، جس قدر بھی نیچے جائیں بشرطیکہ بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم ہو چکا ہو۔ (4) فرع کی بیوی یعنی اپنے بیٹے کی بیوی، جس قدر بھی نیچے جائیں۔ 2- وقتی حرمت والی محرمات (وہ عورتیں جن سے وقتی طور پر نکاح کرنا حرام ہو): دو بہنوں کو جمع کرنا (یعنی بیک وقت دو بہنوں کو نکاح میں رکھنا) اور ان کو جمع کرنا جو ان کے حکم میں ہیں یعنی جن دو عورتوں کے درمیان حرمت والی قرابت ہو بایں طور کہ ان دونوں میں سے اگر ایک کو مرد فرض کیا جائے تو دوسری سے اس کا نکاح حرام ہو جیسے عورت اور اس کی پھوپھی۔
المُصاهَرَةُ: ازدواجی رشتہ داری۔ کہا جاتا ہے: ”صاهَرْتُ القَوْمَ، مُصاهَرَةً“ میں نے فلاں قوم سے رشتۂ مصاہرت قائم کیا یعنی میں نے اس قوم میں شادیکی۔ ’أَصْهار‘ شوہر اور بیوی کے رشتہ دار۔ مُصَاهَرَہ اصل میں ’صہْرْ‘ سے ہے جس کا معنی قرب اور نزدیکی ہے۔