العزيز
كلمة (عزيز) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وهو من العزّة،...
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں کے مطابق ایسے چلو گے جیسے تیار کیا ہوا تیر دوسرے تیر کے مطابق ہوتا ہے حتى كہ اگر وہ گوہ کی بِل ميں داخل ہوئے ہوں گے تو تم بھی اس ميں داخل ہونے كى كوشش كروگے. صحابہ كرام نے عرض كيا: یا رسول اللہ! ان سے مراد يہود و نصارىٰ ہيں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ پھر اور کون؟
ابو سعید رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ یہ امت سابقہ امتوں کی ان کی عادات، ان کے طور طریقوں اور ان کے دینی امور میں تقلید کرے گی اور ہر شے میں ان کی مشابہت اختیار کرنے کی کوشش کرے گی جیسا کہ تیر کا ایک پر دوسرے پر سے مشابہ ہوتا ہے۔ پھر آپ ﷺ نے اس مشابہت اور اتباع کی تاکید میں فرمایا کہ اگر سابقہ امتیں گوہ کی بل میں باوجود اس کی تنگی اور اندھیرے کے داخل ہوئی ہوں گی تو یہ امت بھی اس میں گھسنے کی کوشش کرے گی۔ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے دریافت کیا کہ کیا پچھلی امتوں سے یہودی اور نصرانی مراد ہیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں۔