البحث

عبارات مقترحة:

الشهيد

كلمة (شهيد) في اللغة صفة على وزن فعيل، وهى بمعنى (فاعل) أي: شاهد،...

الغفور

كلمة (غفور) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) نحو: شَكور، رؤوف،...

الآخر

(الآخِر) كلمة تدل على الترتيب، وهو اسمٌ من أسماء الله الحسنى،...

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی نے حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا بوسہ لیا۔ آپ کے پاس اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ بیٹھے تھے۔ وہ کہنے لگے کہ میرے دس بچے ہیں، میں نے کبھی کسی کا بوسہ نہیں لیا۔ آپ نے ان کی طرف دیکھ کر فرمایا: "جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا!"

شرح الحديث :

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ رسول اللہ نے حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا بوسہ لیا۔ اس وقت آپ کے پاس اقرع بن حابس تمیمی بیٹھے ہوئے تھے۔ اقرع رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ میرے دس بچے ہیں اور میں نے کبھی کسی کا بوسہ نہیں لیا۔ اس پر رسول اللہ نے ان کی طرف دیکھ کر فرمایا: "جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا"۔ ایک دوسری روایت میں ہے: " أوَ أملك أن نزع الله من قلبك الرحمة " یعنی اگر اللہ نے تمھارے دل سے رحیمانہ جذبات کو سلب کر لیا ہے، تو میں کیا کر سکتا ہوں! کیا میں انھیں تمھیں دوبارہ لوٹا سکتا ہوں؟


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية