اللطيف
كلمة (اللطيف) في اللغة صفة مشبهة مشتقة من اللُّطف، وهو الرفق،...
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: "فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے اور میں پاک نہیں ہو پاتی، تو کیا میں نماز چھوڑ دیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ یہ تو ایک رگ کا خون ہے۔ ہاں اتنے دن نماز ضرور چھوڑ دیا کرو، جن میں اس بیماری سے پہلے تمھیں حیض آیا کرتا تھا۔ پھر غسل کر کے نماز پڑھا کرو"۔ ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں: "یہ حیض کا خون نہیں ہے۔ جب حیض آنے لگے، تو ان دنوں میں نماز چھوڑ دو اور جب اتنے ایام ختم ہوجائیں، تو اپنے بدن سے خون دھولو اور نماز پڑھو۔"
نبی کریم ﷺنے ام حبیبہ رضی اللہ عنھا کو استحاضہ کی صورت میں واجب ہونے والےعمل کے بارے میں دریافت کرنے پر انھیں غسل کرنے کا حکم دیا۔ چنانچہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کیا کرتی تھیں؛ اس کی وجہ یا تو یہ ہوگی کہ نبی ﷺ کا حکم مطلق تھا اور انھوں نے اس اطلاق سے یہ سمجھ لیا کہ ہر نماز کے لیے غسل لازم ہے یا پھر یہ عمل ان کی جانب سے نفل کے طور پر تھا۔