الباطن
هو اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (الباطنيَّةِ)؛ أي إنه...
انس ابن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی ملا ہوا دودھ لایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں طرف ایک اعرابی تھا اوربائیں طرف ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پی کر اسے اعرابی کو دے دیا اور فرمایا: "دائیں طرف والا زیادہ حق دار ہے۔ پھر وہ جو اس کی داہنی طرف ہے"۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی ملا ہوا دودھ لایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں جانب ایک اعرابی آدمی تھا اور بائیں طرف ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ خود نوش کرنے کے بعد اعرابی کو دے دیا۔ اس نے برتن اٹھایا اور اسے پی لیا۔ ابو بکر رضی اللہ عنہ اعرابی سے افضل تھے، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اعرابی کو ترجیح دی کیوںکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں جانب تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "الأيمن فالأيمن"۔ یعنی دائیں طرف والے کو مقدم رکھو اور اسے دو اور پھر اس کے بعد جو اس کے دائیں جانب ہو، اسے دو۔