البحث

عبارات مقترحة:

الملك

كلمة (المَلِك) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعِل) وهي مشتقة من...

الرحيم

كلمة (الرحيم) في اللغة صيغة مبالغة من الرحمة على وزن (فعيل) وهي...

ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی نے فرمایا: ’’جس شخص نے دس مرتبہ یہ کلمات کہے: [لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ] ’’اللہ کے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ تو اس کا یہ عمل اس شخص کی طرح ہے جس نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلام آزاد کیے۔‘‘

شرح الحديث :

یہ حدیث اس ذکر کی فضیلت پر دلالت کرتی ہے کیوں کہ اس میں توحیدِ باری تعالیٰ کا اقرار پایا جاتا ہے، اور یہ کہ جس شخص نے اس ذکر کو اس کے معانی کو سمجھتے ہوئے اور اس کے تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے دس مرتبہ کہا تو اس کے لیے اسماعیل بن ابراھیم علیہما السلام کی اولاد میں سے چار غلام آزاد کرنے والے شخص کی طرح اجر و ثواب ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية