البحث

عبارات مقترحة:

العلي

كلمة العليّ في اللغة هي صفة مشبهة من العلوّ، والصفة المشبهة تدل...

الأعلى

كلمة (الأعلى) اسمُ تفضيل من العُلُوِّ، وهو الارتفاع، وهو اسمٌ من...

القدير

كلمة (القدير) في اللغة صيغة مبالغة من القدرة، أو من التقدير،...

ابو محذورہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: "نماز کا اول وقت اللہ تعالیٰ کی رضا کا ہے، درمیانہ وقت اللہ کی رحمت کا ہے اور آخری وقت اللہ کے درگزرکا۔"

شرح الحديث :

اول وقت میں ادا کرنے سے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل ہوتی ہے، جس سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں۔ اس کے نتیجے میں ایسی چیزیں ملیں گي، جن کا خیال کسی دل سے نہیں گزرا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ) (اللہ ان سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے) جب اللہ تعالیٰ اہل جنت سے کہے گا کہ اہل جنت!تو وہ کہیں گے: لبیک وسعدیک! اللہ پوچھے گا کہ کیا تم راضی ہو گئے؟ وہ کہیں کہ ہم راضی کیوں نہ ہوں، جب کہ تو نے ہمیں وہ سب کچھ عطا کردیا ہے، جو مخلوق میں سے کسی کو نہیں دیا؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں تمھیں اس سے بھی بہتر چیز دوں گا۔ وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! اس سے بہتر چیز اور کیا ہو سکتی ہے؟ اللہ فرمائے گا: میں نے تمھیں اپنی رضا سے نواز دیا۔ آج کے بعد میں کبھی تم سے ناراض نہیں ہوں گا۔ (متفق علیہ) معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا تمام نعمتوں سے افضل نعمت ہے۔ نماز کو اس کے اول اور آخری وقت کے درمیان ادا کرنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندے پر رحمت، فضل اور احسان کا باعث ہے۔ یہ رضا سے کم تر چیز ہے۔ جب کہ اسے آخر وقت میں ادا کرنا، اللہ کے عفو و در گزر کا باعث ہے اور عفو ودر گزر اسی وقت ہوتی ہے، جب کوتاہی سر زد ہوئی ہو۔ (واضح رہے کہ) یہاں کوتاہی اس کے مقابلے میں ہے جو اول وقت میں نماز اداکر لیتا ہو۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمارے نزدیک اللہ تعالیٰ کی رضا اس کی معافی سے زیادہ محبوب ہے؛ کیوں کہ معافی میں احتمال ہے کہ گناہ گاروں کے لیے ہو۔ اصل یہی ہے کہ نماز کو اول وقت میں ادا کرنا مستحب ہے، لیکن کبھی کبھی اسے مؤخر کر کے پڑھنا بھی افضل ہوتا ہے، جیسے سخت گرمی کے وقت ظہر کی نماز کو فضا ٹھنڈا ہونے تک مؤخر کرنا مسنون ہے، اسی طرح عشا کی نمازکو اول وقت سے مؤخر کر کے پڑھنا سنت ہے۔ یہ اللہ کے رسول کی سنت سے ثابت ہے۔ یہ حدیث ضعیف ہے اور وہ حدیث اس سے بے نیاز کر دیتی ہے، جس میں آپ سے پوچھا گيا کہ کون سا عمل سب سے اچھا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: (وقت پر نماز پڑھنا)۔متفق علیہ۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية