عقدِ ذمہ
(عَقْدُ الذِّمَّة)
من موسوعة المصطلحات الإسلامية
المعنى الاصطلاحي
جزیہ ادا کرنے اور اسلام کے احکام کی پابندی کرنے کی شرط پر بعض کافروں کو ان کے کفر پر باقی رہنے دینا اور ان کی جان ومال کی حفاظت کرنا۔
الشرح المختصر
’عقدِ ذمہ‘ سے مراد مسلمان حکمران یا اس کے نائب کا اہل کتاب -جیسے یہودیوں، عیسائیوں اور جن کے پاس کتاب ہونے کا شبہ ہے جیسے مجوسیوں- میں سے بعض کفار کو ان کے کفر پر برقرار رہنے اور اپنے علاقوں میں یا مسلمانوں کےعلاقوں اور ملکوں میں رہنے کی اجازت دینا اور ان کی حفاظت اور ان کا دفاع کرنا، بشرطیکہ وہ جزیہ ادا کریں اور ملت اسلام کے ظاہری احکام کی پابندی کریں گے۔ ’عقد ذمہ‘ زبانی ایجاب و قبول یا اس کے قائم مقام چیز کے ذریعہ منعقد ہوتا ہے۔ اس عقد کو کرنے کا اختیار مسلمانوں کے حاکم یا اس کے نائب کے پاس ہوتا ہے۔