العزيز
كلمة (عزيز) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وهو من العزّة،...
عمر رسیدہ، پاکدامن عورت جو مردوں میں بیٹھتی ہو اور وہ اس سے باہم گفتگو کرتے ہوں۔
بَرزَۃ وہ عورت ہوتی ہے جو عمر رسیدہ، باوقار، صائبِ رائے اور پاکدامن ہو۔ وہ عورت جو عام نوجوان عورتوں کی طرح پردہ نہ کرے، لوگوں میں نکلے اور لوگ اس کے پاس بیٹھیں، یا جو عام طور پر اپنی ضروریات کی خاطر باہر نکلتی اور مردوں سے ملاقات کرتی ہو۔
برزۃ یہ ”بَرَزَ الشَّيءُ“ سے اسمِ مصدر ہے، جو کہ اس وقت کہا جاتا ہے جب کوئی چیز نمایاں اور ظاہر ہو جائے۔ برزۃ سے عمر رسیدہ باوقار صائب الرائے پاکدامن عورت مراد ہے۔