تحریف (التَّحْرِيف)

تحریف (التَّحْرِيف)


علوم القرآن الحديث العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


کسی کلمہ کے حرکات میں تبدیلی کر دینا، یا اس کے کسی حرف کو دوسرے حرف سے، یا کسی کلمہ کو دوسرے کلمہ سے بدل دینا، یا پھر کلام میں بیشی یا کمی کرنا۔

الشرح المختصر :


تحریف: اس کا معنی ہے: ’کلمہ کے لفظ میں ردّ و بدل کرنا‘۔ مثلاً اس کی حرکات میں تبدیلی کرنا جیسے ’الْفُلْك‘ كو ’الْفَلَك‘كردینا اور’الْخَلْق‘ كو ’الْخُلُق‘ كردینا۔ یا پھر کسی حرف کو دوسرے حرف سے تبدیل کردینا چاہے وہ لکھاوٹ میں ایک دوسرے کی مانند ہوں یا ایک دوسرے کی مانند نہ ہوں۔ یا کسی کلمہ کو کسی دوسرے کلمہ سے بدل دینا جیسے ’سرى بالقوم‘ کی بجائے ’سرى فی القوم‘ کہنا۔ یا پھر کلام میں کچھ زیادتی یا کمی کر دینا.

التعريف اللغوي المختصر :


تحریف یہ فعل حَرَّفَ کا مصدر ہے، اصل میں اس کا معنی ہے کسی چیز کو ایک جانب جھکا دینا۔ جب کسی شے کو مائل کردیا جائے تو کہتے ہیں: ”حَرَّفْتُ الشَّيْءَ“ یعنی میں نے اسے ٹیڑھا کر دیا، اس کا معنی ہے: کلام کو اس کے حقیقی معنی ومفہوم سے دوسرے معنی ومفہوم کی طرف پھیر دینا۔