المؤمن
كلمة (المؤمن) في اللغة اسم فاعل من الفعل (آمَنَ) الذي بمعنى...
کسی نص یا اجماع سے ثابت شدہ حکم کی علت کا استنباط کرنا۔
تخریجِ مناط: مجتہد کا کسی نص یا اجماع سے ثابت شدہ حکمِ شرعی کی علت کو ظاہر کرنا اور اس سے علت کا استخراج کرنا بشرطیکہ شارع نے کوئی واضح علت بیان نہ کی ہو۔ علت سے مراد یہاں وہ وصفِ مستنبط ہے جس کے ساتھ حکم کو معلق کیا جاتا ہے۔ ’تخریجِ مناط‘ کی مثال یہ ہے کہ اس بات کو ثابت کرنے میں اجتہاد کرنا کہ طعمیت (خوردنی) اناج میں ربا کی علت ہے۔ ایسا اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ اس پر اس کے علاوہ اشیاء جو اس علت میں مشترک ہیں ان کو قیاس کیا جاسکے۔ گویا کہ مجتہد حالتِ خفاء سے علت کو نکالتا ہے اسی وجہ سے اسے ’تخریجِ مناط‘ کہا جاتا ہے۔