الآخر
(الآخِر) كلمة تدل على الترتيب، وهو اسمٌ من أسماء الله الحسنى،...
خیرخواہی یا محبت کی وجہ سے دل میں ایسی رقت و نرمی کا پیدا ہونا جو انسان کے کسی دوسرے پر ناپسندیدہ چیز سے خوف کھانے کا سبب بنے۔
’شفقت‘ اہلِ ایمان کی خصلتوں میں سے ایک عظیم خصلت اور ایک ایسا عمدہ خلق ہے جو اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوقات کو شامل ہے، چاہے وہ قریبی ہو یا دور کا، مسلمان ہو یا کافر۔ البتہ رشتہ دار اور قریبی کے حق میں اس کی زیادہ تاکید آئی ہے، کیونکہ صحیح احادث اس پر دلالت کرتی ہیں۔ یہ خوف کرنے والے کی طرف سے اس شخص پر جس کے بارے میں اسے ڈر ہوتا ہے ایک رقت و رحمت آمیز خوف کا نام ہے۔ ’شفقت‘ کئی چیزوں کو شامل ہے جیسے نفس پر خواہشات اور نافرمانی کے راستے میں پر پڑجانے سے خوف محسوس کرنا، عمل پر خراب اور رائیگاں ہو جانے سے خوف محسوس کرنا، نیز لوگوں پر رحم و رافت کرتے ہوئے ان پر شفقت کرنا، اور انھیں نجات دلانے اور ان کی گلوخلاصی کا حریص ہونا۔
الشَّفَقَةُ: ڈر اور خوف۔ کہا جاتا ہے: ”شَفَقَ، يَشْفِقُ، شَفَقاً“ جب کوئی ڈر جائے اور خوف کا شکار ہو جائے۔ یہ ناپسندیدہ بات سے بچنے اور اس سے محتاط رہنے نیز اصلاح چاہنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ ’شفقت‘ کا حقیقی معنی ہے: ’کسی شے میں نرمی‘۔