البحث

عبارات مقترحة:

الحليم

كلمةُ (الحليم) في اللغة صفةٌ مشبَّهة على وزن (فعيل) بمعنى (فاعل)؛...

النصير

كلمة (النصير) في اللغة (فعيل) بمعنى (فاعل) أي الناصر، ومعناه العون...

الرب

كلمة (الرب) في اللغة تعود إلى معنى التربية وهي الإنشاء...

پُلْ صراط
(الصِّرَاط)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

جہنم کی پشت پر نصب کیا گیا ایک پل تاکہ لوگ اپنے اعمال کے لحاظ سے اسے عبور کرکے جنت کی طرف چلے جائیں۔ نیک لوگ تو اس سے گزر جائیں گے جب کہ فاجر لوگ اس پر سے لڑھک جائیں گے۔

الشرح المختصر

پُل صراط کا معنی: جہنم کی پشت پر تانا ہوا پل اور اس پر نصب شدہ ایک گزرگاہ جس پر سے لوگ اپنے اعمال اور اس تیزی کے لحاظ سے گزریں گے جس تیزی سے انہوں نے دنیا میں شریعت کو قبول کیا ہو گا۔ ان میں سے کچھ تو پلک جھپکنے میں اس سے گزر جائیں گے، کچھ بجلی کی تیزی سے گزریں گے، کچھ ہوا کی رفتار سے گزریں گے، کچھ عمدہ گھوڑے کی طرح، کچھ اونٹ سوار کی رفتار سے، کچھ تیزی سے بھاگ کر، کچھ چلتے ہوئے اور کچھ گھسٹتے ہوئے اس پر سے گزریں گے۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جنہیں اچک کر جہنم میں ڈال دیا جائےگا۔ ہر کوئی اپنے عمل کے لحاظ سے گزرے گا۔ بعض احادیث میں آیا ہے کہ یہ بال سے زیادہ باریک، تلوار سے تیز تر اور انگارے سے زیادہ گرم ہو گا۔ بعض علماء کا کہنا ہے بلکہ یہ ایک کشادہ راستہ ہو گا جس پر پھسلنے اور ٹھوکر لگنے کے مقامات اور سعدان جھاڑی کی طرح کے کانٹے ہوں گے، لیکن اس کی بڑائی سے صرف اللہ سبحانہ و تعالی ہی واقف ہے۔بہرحال یہ جیسا بھی ہو گا انتہائی خوفناک ہو گا۔

التعريف اللغوي المختصر

صِرَاط: اسے "السراط" اور "الزِراط" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ "فِعَال" کے وزن پر "مَفعُول" کے معنی میں ہے۔ اس کا حقیقی معنی ہے ’وہ راستہ جو بالکل واضح اور سیدھا ہے‘۔