کَدَک (الْكَدْكُ)

کَدَک (الْكَدْكُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


وہ قیمت والی چیزیں جنھیں کرایہ دار وقف شدہ دکان میں پیدا کر لیتا ہے جو اس کی ملکیت ہوتی ہیں۔

الشرح المختصر :


كَدَك یا جَدَک: یہ اصل میں تُرکی زبان کا لفظ ہے۔ اس سے مُراد ہر وہ شے ہے جو کرایہ دار وقف شدہ دکان میں رکھتا ہے، خواہ یہ چیزیں متصل ہوں یا منفصل، دائمی ہوں یا وقتی۔ اور وہ (کرایہ دار) ان چیزوں کا دوسرے شخص سے زیادہ حق دار ہوتا ہے اجرتِ مثل کے ساتھ۔ كَدک اس چیز کو بھی شامل ہے جو وقف شدہ جائیداد کے ساتھ دائمی طور پر مِلا ہوتا ہے جیسے عمارت، فکسڈ ریک اور اغلاق (محراب یا قبہ کے بیچ کا پتھر) وغیرہ، اور یہ عارضی طور پر متصل چیز کو بھی شامل ہوتا ہے جیسے وہ لکڑی جو دکان میں لگائی جاتی ہے اور اسی جیسی دیگر اشیاء۔ اسی طرح یہ غیر متصل چیز کو بھی شامل ہے جیسے قہوہ (کافی) کے لیے پیالیاں (کپ) اور حمام کے لیے تولیہ، وغیرہ۔

التعريف اللغوي المختصر :


كَدَك، اور اسے جَدَک بھی کہا جاتا ہے: کوئی ثابت چیز جو وقف کردہ جائیداد میں ایجاد اور پیدا کر لی جائے، یہ کبھی مستقل ہوتی ہے جس کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا اور ٹرانسفر کرنا ممکن ہوتا ہے اور کبھی یہ قرار پذیر (ایک جگہ جمی ہوئی) اور مستمر (دائمی) ہوتی ہے جس کا منتقل کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ یہ لفظ معرّب ہے، اصل میں یہ ترکی زبان کا لفظ ہے۔