البحث

عبارات مقترحة:

الفتاح

كلمة (الفتّاح) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من الفعل...

الشاكر

كلمة (شاكر) في اللغة اسم فاعل من الشُّكر، وهو الثناء، ويأتي...

الرحمن

هذا تعريف باسم الله (الرحمن)، وفيه معناه في اللغة والاصطلاح،...

مطلّقۂ مَبتُوتہ (وہ عورت جسے قطعی طور پر الگ کر دینے والی طلاق دی گئی ہو)
(الْمَبْتُوتَة)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

وہ عورت جسے اس کے شوہر نے طلاقِ بائن دے دی ہو جس میں رجوع ممکن نہیں۔

الشرح المختصر

’مبتوتہ‘ اس عورت کو کہا جاتا ہے جسے اس کے شوہر نے قطعیت کے ساتھ طلاق دے دی ہو بایں طور کہ اس نے اسے تین دفعہ طلاق دے دی ہو، چاہے یہ طلاق بدل (عوض) کے ساتھ ہو یعنی خلع یا پھر بغیر بدل کے۔ اس طلاق کو 'البَائِنُ بَيْنونَةً كُبْرَى' یعنی بینونہ کبریٰ والی طلاق بائن بھی کہا جاتا ہے۔ لھٰذا ایسی صورت میں اس مرد کے لیے جائز نہیں کہ وہ اس کے ساتھ دوبارہ عقدِ نکاح کرے، ماسوا اس کے کہ وہ عورت کسی اور شوہر سے شادی کرلے اور وہ اس کے ساتھ ہم بستری بھی کرلے اور پھر اس (دوسرے شوہر) سے اس کی عدت بھی پوری ہوجائے بایں طور کہ وہ اپنے اختیار سے اسے طلاق دے دے یا فوت ہوجائے۔ اس کے بعد وہ عورت نئے نکاح کے ساتھ اپنے پہلے والے شوہر کے پاس لوٹ سکتی ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

مبتوتہ: یعنی کاٹی ہوئی۔ یہ 'بَتّ' سے ماخوذ ہے اس کا اصل معنی ہے ’کاٹنا‘۔ اسی سے کہا جاتا ہے : ”بَتَّ الحَبْلَ، يَبُتُّهُ، بَتّاً“ کہ اس نے رسی کو کاٹ دیا۔ یہ 'کسی معاملے کو کر گزرنے اور اس میں رجوع نہ کرنے' کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے: ”أَبَتَّ فُلانٌ طَلاقَ فُلانَةٍ“ کہ فلاں مرد نے فلاں عورت کو ایسی طلاق دے دی جس میں رجوع ممکن نہیں۔