المنان
المنّان في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من المَنّ وهو على...
مکہ مکرمہ میں میدانِ عرفات اور منٰی کے مابین ایک جگہ ہے اس کی حدود’مازمان‘(نامی دو پہاڑوں) اور ’وادیِ محسر‘ کے مابین ہے۔
’مزدلفہ‘مکہ مکرمہ میں عرفات اور منیٰ کے درمیان واقع ایک مقدس مقام ہے۔ ’لمبائی میں مزدلفہ‘ کی حد مشرقی جانب سے ’مازمان‘ ہے، یہ دو پہاڑ ہیں جن کے مابین عرفات جانے کا راستہ ہے۔ آج کل انھیں دو پہاڑوں کے اوپر سے طریق (سڑک) نمبر پانچ (5) اور سڑک نمبر چھ(6) اور پیدل جانے والوں کا راستہ گزرتا ہے۔ اور مغربی جانب سے اس کی حد’وادیِ مُحَسِّرْ‘ ہے، یہ ایک چھوٹی سی وادی ہے جو ’منیٰ‘ اور ’مزدلفہ‘ کے درمیان گذرتی ہے اور اس کا حصہ نھیں ہے، اس کی چوڑائی تقریباً (270) میٹر کے قریب ہے۔ جب کہ چوڑائی میں ’مزدلفہ‘ کی حد شمالی جانب سے دو بڑے پہاڑ ہیں جنہیں ’مزدلفہ‘ کے پہاڑ کہتے ہیں، اور انہیں ’احدب‘ اور ’ثبیر‘ بھی کہا جاتا ہے اور جنوبی طرف سے اس کی حد ’جبلِ ذات السلیم‘ اور ’جبلِ ذو مراخ‘ یا ’مریخیات‘ ہے۔ مُزدلفہ مشاعرِ مقدسہ میں سے تیسرا مقام ہے جہاں سے حجاجِ کرام دورانِ حج گزرتے ہیں۔ اس کے دیگر نام ’جمع‘ اور ’مشعرِ حرام‘ بھی ہیں۔ یہاں حجاج عیدالاضحی کی صبح ہونے تک رات گزارتے ہیں اور یہیں سے منی چلے جاتے ہیں۔
یہ مکہ مکرمہ میں حدودِ حرم کے اندر ایک جگہ ہے جو ’عرفہ‘ اور ’منیٰ‘ کے مابین واقع ہے، یہ اصل میں ”ازدلاف“ سے مزتلقۃ (تاء کے ساتھ) ہے جس کے معنی ہیں ’قرب ونزدیکی‘ ہے۔ کہا جاتا ہے ”ازْدَلَفَ الشَّيْءُ“ یعنی وہ شے قریب ہوگئی۔