السيد
كلمة (السيد) في اللغة صيغة مبالغة من السيادة أو السُّؤْدَد،...
ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غير المغضوب عليهم ولا الضالين کی تلاوت فرماتے تو آمين کہتے، یہاں تک کہ اسے پہلی صف میں موجود لوگوں کو سنا دیتے تھے۔
آپ علیہ الصلاۃ والسلام کا طریقہ تھا کہ جب سورۃ الفاتحہ کی قراءت سے فارغ ہوتے تو آمین کہتے اور اسے بلند آواز سے کہتے یہاں تک کہ اسے اپنے صحابہ کو سنادیتے۔ آمین کہنا مستحب ہے۔ اور یہ حدیث ضعیف ہے، لیکن اس کا معنی صحیح احادیث میں وارد ہوا ہے۔ چنانچہ ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جب امام «آمين» کہے تو تم بھی «آمين» کہو۔ کیونکہ جس کا «آمين» کہنا فرشتوں کے آمین کہنے کے ساتھ ہو گیا، اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔'' ابن شہاب الزھری کہتے ہیں: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «آمين» کہتے تھے۔ متفق عليہ۔