الفتاح
كلمة (الفتّاح) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من الفعل...
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’جسے نشانہ بازی سکھائی گئی اور بعدازاں اس نے اسے چھوڑ دیا تو وہ ہم میں سے نہیں، یا اس نے نافرمانی کی‘‘۔
حدیث کا مفہوم: جس نے تیراندازی یا پھر جدید آلات جنگ کے ذریعے سے نشانہ بازی سیکھی اور پھر اس نے اسے چھوڑ دیا اور اس سلسلے میں لاپرواہی برتی تو وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ یعنی وہ ہمارے طرزِعمل اور ہمارے طریقے پر قائم نہیں ہے۔’’یااس نے نافرمانی کی‘‘۔راوی کو اس میں شک ہے کہ آپ ﷺ نے "وہ ہم میں سے نہیں ہے" کہا تھا یا پھر "اس نے نافرمانی کی" کہا تھا۔