البحث

عبارات مقترحة:

المهيمن

كلمة (المهيمن) في اللغة اسم فاعل، واختلف في الفعل الذي اشتقَّ...

السلام

كلمة (السلام) في اللغة مصدر من الفعل (سَلِمَ يَسْلَمُ) وهي...

القيوم

كلمةُ (القَيُّوم) في اللغة صيغةُ مبالغة من القِيام، على وزنِ...

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی نے اپنے رب تبارک و تعالی سے حکایت کرتے ہوئے فرمایا کہ: ایک بندے نے گناہ کیا، پھر کہنے لگا: اے اللہ! میرا گناہ معاف کر دے۔ اس پر اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا اور وہ جانتا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ کو معاف کر دیتا ہے اور گناہ پر گرفت بھی کرتا ہے۔ اس بندے نے پھر دوبارہ گناہ کیا اور کہنے لگا کہ: اے رب! میرا گناہ معاف کر دے۔ اس پر اللہ تبارک و تعالی نے فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا اور اسے علم ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ کو بخش دیتا ہے اور گناہ پر گرفت بھی کرتا ہے۔ میں نے اپنے بندے کو معاف کر دیا۔ چنانچہ وہ جو چاہے کرے۔

شرح الحديث :

جب بندہ کوئی گناہ کرتا ہے، پھر کہتا ہے: اے اللہ! میرا گناہ بخش دے، تو اس پر اللہ تبارک و تعالی فرماتا ہے: میرے بندے نے گناہ کیا اور وہ جانتا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ کو معاف کر دیتا ہے، اس کی ستر پوشی کرتاہے اور اس سے درگزر کرتا ہے یا پھر اس پر سزا دیتا ہے۔ پھر وہ بندہ دوبارہ گناہ کرتا ہے اور کہتا ہے: اے میرے رب! میرا گناہ بخش دے۔ اس پر اللہ تبارک و تعالی کہتا ہے: میرے بندے نے گناہ کیا اور اسے علم ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ کو معاف کر دیتا ہے، اس کی پردہ پوشی کرتا ہے اوراس سے درگزر کرتا ہے (اور اگر چاہے تو) اس پر سزا بھی دیتا ہے۔ میں نے اپنے بندے کو معاف کر دیا۔ تو وہ جو چاہے گناہ کرے اور اس کے بعد سچی توبہ کرے۔ تو جب تک وہ ایسا کرتا رہے کہ گناہ کر کے توبہ کرتا رہے تو میں اسے معاف کرتا رہوں گا۔ کیوں کہ توبہ اپنے ماقبل گناہوں کو ختم کر دیتی ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية