البحث

عبارات مقترحة:

المتين

كلمة (المتين) في اللغة صفة مشبهة باسم الفاعل على وزن (فعيل) وهو...

المبين

كلمة (المُبِين) في اللغة اسمُ فاعل من الفعل (أبان)، ومعناه:...

الإله

(الإله) اسمٌ من أسماء الله تعالى؛ يعني استحقاقَه جل وعلا...

غلام
(قِنٌّ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

وہ غلام جس کی غلامی کامل ہو اور جس میں آزادی کے اسباب اور مقدمات میں سے کوئی چیز نہ پائی جائے، خواہ وہ غلام مرد ہو یا عورت۔

الشرح المختصر

غلام کی دو حالتیں ہیں: 1۔ وہ خالص غلام ہو اور اس میں (آزادی کا) کوئی شائبہ نہ ہو۔ اسے ’قِن‘ کہا جاتا ہے چاہے وہ ایک ہی شخص کی ملکیت ہو یا ایک سے زیادہ اشخاص کی۔ اس صورت میں یہ ’مشترک قن‘ہوگا۔ 2۔ وہ غلام غیر خالص ہو: اس سے مراد وہ غلام ہے جس کا بعض حصہ جیسے اس کا نصف یا چوتھائی حصہ آزاد ہوچکا ہو اور باقی ماندہ ابھی تک غلام ہو۔ اسے ’مُبَعّض‘ کا نام دیا جاتا ہے، یا ایسا غلام جس میں آزادی کا سبب آچکا ہو۔ ایسے غلام کی تین قسمیں ہیں: 1- امّ ولد: اس سے مراد وہ باندی ہے جس نے اپنے آقا سے بچے کو جنم دیا ہو۔ ولادت کی وجہ سے یہ اس بات کی مستحق ہوتی ہے کہ اپنے آقا کی وفات کے بعد آزاد ہوجائے۔ 2- مُكاتَب: اس سے مراد وہ غلام ہے جس نے اپنے آپ کو قسط وار ادا کیے جانے والے مال کے عوض اپنے آقا سے خرید لیا ہو۔ اس مال کی ادائیگی کے ساتھ ہی وہ آزادی کا حق دار ہو جاتا ہے۔ 3- مُدَبَّر: ’تدبیر‘ کا معنی یہ ہے کہ آقا اپنے غلام کو اپنی (وفات کے) بعد آزاد کردے یعنی وہ آقا کی وفات کے ساتھ ہی آزاد ہوجائے۔ وہ غلام جس کی آزادی کی وصیت کی گئی ہو یا پھر جس کی آزادی کسی مخصوص صورت حال یا مدت کے ساتھ مشروط ہو وہ بھی اسی کے ہم معنی ہے۔ ان تینوں اقسام میں ملکیت کامل طور پر پائی جاتی ہے۔ چنانچہ اگر مملوک لونڈی ہو تو مالک کے لیے اس کے ساتھ جماع کرنا جائز ہے، تاہم اس میں آزادی کا سبب آ جانے کی وجہ سے غلامی ناقص ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

القِنّ: غلام جب وہ اور اس کے ماں باپ مملوک ہوں۔ ایک قول کی رو سے ’قِن‘ سے مراد وہ خالص غلام ہے جس میں آزادی کا شائبہ بھی نہ ہو۔ ’ِقن‘ کا لفظ دراصل ’قِنْیہ‘سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے: ’ملکیت‘۔ اس لیے کہ وہ اور اس کے ماں باپ مملوک (دوسرے کیملکیت) ہیں۔