المولى
كلمة (المولى) في اللغة اسم مكان على وزن (مَفْعَل) أي محل الولاية...
اللہ بڑا، پاک اور بلند وبرتر ہے۔
”تَبَارَكَ اللهُ“ ایک ایسا کلمہ ہے جو اللہ کے کمال اور اس کے نقص و عیب سے مبرّا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ یہ اللہ کی خاص صفت ہے جو اس کے علاوہ کسی مخلوق میں نہیں پائی جاتی۔ چنانچہ تبارك الله کا معنی ہے: اس کی برکات و خیرات بہت زیادہ ہیں۔ یہ بات اللہ کی عظمت اور اس کے ہر اس شے سے پاک ہونے کو مستلزم ہے جو اس کے کمال و جلال کے شایانِ شان نھیں ہے۔ کیونکہ جس کی طرف سے برکات و خیرات آتی ہیں اور جو لوگون کو رزق دیتا ہے صرف وہی عظمت و کمال سے متصف ہوسکتا ہے اور وہ اس بات کا مستحق ہے کہ خالصتاً اسی کی عبادت کی جائے۔ لیکن جس کی طرف سے کوئی برکت و بھلائی اور رزق نہیں آتا ہے، جیسے بت اور اللہ کے علاوہ تمام (جھوٹے) معبودات تو ان کی عبادت کرنا درست نہیں ہے۔ برکت کی دو قسمیں ہیں: 1۔ مطلق برکت: اس سے مراد بھلائی کی کثرت اور اس کا مطلقاً دوام ہے۔ جب ہم 'تبارك الله' کہتے ہیں تو اس سے مقصود یہی برکت ہوتی ہے۔ یہ اللہ کی خاص صفت ہے جس کی کسی اور کی طرف نسبت نہیں کی جاتی۔ 2۔ مقید برکت: اس کی نسبت مخلوق کی طرف کی جاتی ہے، چنانچہ کہا جاتا ہے: فلاں شخص مبارک ہے، یعنی اس سے ملنے والی بھلائی اور نفع بہت زیادہ ہے۔