الأحد
كلمة (الأحد) في اللغة لها معنيانِ؛ أحدهما: أولُ العَدَد،...
ظہر کی نماز کو سخت گرمی کے موسم میں اوّل وقت سے آخرِ وقت تک کے لیے مؤخر کرنا۔
’اِبراد‘ مسلمانوں کی آسانی اور سہولت کے لیے مشروع ایک طرح کی رُخصت ہے، جس کا طریقہ یہ ہے کہ جب فضا گرم اورسخت گرمی ہو تو ظہر کی نماز کو اتنا مؤخر کر دیا جائے کہ گرمی کی شدت کم ہوجائے، خواہ مصنوعی آلات جیسے ائیر کنڈیشنر کے ذریعے ہو یا اس کے علاوہ۔ یہاں’البُرُودَة ‘ سے مراد دو چیزیں ہیں: 1- گرمی کا درجۂ حرارت کم ہونا اور دیواروں وغیرہ کا سایہ ظاہر ہونا تاکہ اس سے سایہ حاصل کیا جائے۔ 2- عصرکی نماز سے قریبی وقت کہ لوگ ایک ہی مرتبہ دونوں نمازوں کے لیے نکلیں تاکہ دو بار انھیں دھوپ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اِبراد کا لغوی معنی ہے ٹھنڈ اور سرد جگہ یا وقت میں داخل ہونا۔ ’برد‘ سے مراد ہے ٹھنڈی فضا۔ اس کی ضد ہے’حر‘ بمعنی گرمی۔ ’اِبراد‘ کا معنی ہے گرمی کا ختم ہونا اور یہ گرمی کے آخری وقت میں ہوتا ہے، یعنی جب دھوپ ڈھلنے لگتی ہے۔